ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 10 ویں کا دوبارہ امتحان نہیں لے گی سی بی ایس ای :وزارت

10 ویں کا دوبارہ امتحان نہیں لے گی سی بی ایس ای :وزارت

Wed, 04 Apr 2018 00:35:44    S.O. News Service

نئی دہلی3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے طلباء کے مفاد میں سی بی ایس ای کے 10 ویں کے ریاضی کال دوبارہ امتحان نہیں کروانے کافیصلہ کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ سی بی ایس ای کے 10 ویں کے ریاضی اور 12 ویں کے معاشیات کا پرچہ سوالات لیک ہو گیاتھا۔تعلیمی سیکرٹری انل سوروپ نے کہا کہ سی بی ایس ای کے10 ویں کے ریاضی کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات کے بنیادی تجزیہ کے بعد اور طلباء کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے دوبارہ امتحان نہیں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امتحان دہلی قومی دارالحکومت خطہ اور ہریانہ ریاستوں میں بھی نہیں ہوگا، ایسے میں 10 ویں کلاس کے لئے کوئی دوبارہ امتحان نہیں ہوگا۔وزارت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ 12 ویں کے معاشیات کا دوبارہ امتحان 25 اپریل کو ہوگا جبکہ 10 ویں کی ریاضی کا دوبارہ امتحان ضروری ہونے پر دہلی این سی آر حلقہ یا ہریانہ میں جولائی میں ہوگا ۔ 


Share: